ETV Bharat / city

ہریانہ: پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کا کارنامہ - ریاست ہریانہ کے آضلاع میں کورونا کا قہر

ریاست ہریانہ میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کورونا وائرس کے پیش نظر ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہیں لیکن اس کے بعد بھی روزانہ متاثرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

جے پرکاش پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ نے سینیٹائزر چیمبر تیار کیا

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 12:59 PM IST

ذرائع کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع فریدہ آباد، نوح اور پلول کو کورونا وائرس کا اہم مرکز مانا جا رہا ہے۔

ان حالات کے پیش نظر رادور کے ایک پولی ٹیکنک کالج نے ایک سینیٹائزر چیمبر تیار کیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچانے کے لئے رادور گاؤں داملا میں واقع جے پرکاش پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ نے خودکار چیمبر تیار کیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک ڈس انفیکشن چیمبر سول اسپتال امبالا میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح تکنیکی محکمہ تعلیم اور وزیر صحت انل وج نے کیا۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹرانل کمار بودھی راج نے بتایا کہ 4 چیمبرز پر ابھی کام جاری ہے۔ جو سول اسپتال یمنانگر ضلع سکریٹریٹ میں قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ اپنے خرچ پر یہ چیمبر تیار کر رہا ہے۔ کچھ دن پہلے محکمہ تکنیکی تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل اجیت بالاجی جوشی سے چیمبر بنانے کے بارے میں بات ہوئی تھی۔ ان کے مشورے پر انسٹی ٹیوٹ نے اس کا کام شروع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ چیمبر بنانے میں مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی کپل شرما اور الیکٹریکل کے دیپک کمار خصوصی مدد کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرانل کمار بودھی راج نے بتایا کہ یہ خودکار چیمبر کوویڈ ۔19 سے لڑنے میں کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص اس چیمبر سے باہر آتا ہے تو اسپرے کے ذریعہ اس کی صفائی ہوجاتی ہے۔ ساتھ ہی وزیر صحت نے انسٹی ٹیوٹ کی اس کاوش کو سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.