ریاست جھارکھنڈ میں ان دنوں پان مسالہ کی فروخت کے خلاف انتظامیہ مسلسل کارروائی کررہی ہے۔ بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
گھٹشیلہ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر سنجے کمار داس زونل آفیسر رنکو کمار اور آئی پی ایس پروبیشنر پولیس انچارج منوج سورگییار نے بڑے پیمانہ پر چھاپہ ماری کی۔
اس ٹیم نے مئوبنڈار سے دہی گورہ سرکس گراؤنڈ ، اندرا مارکیٹ سے گھاٹ شیلہ مین مارکیٹ ہوتے ہوئے کاشیدہ ریلوے پل کے سامنے واقع بہاری کالونی کی دکانوں میں پان مسالہ گٹکا کی فروخت کے خلاف چھاپہ مارا۔
چھاپہ ماری کے دوران ان علاقوں سے گٹکا، پان مسالہ سے متعلق کوئی اشیاء نہیں ملی۔بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر نے تمام دکانداروں کو متنبہ کیا کہ اگلے 1 برس کے لئے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
لہذا اسے کسی بھی حالت میں بیچنا قابل سزا جرم ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جھارکھنڈ حکومت نے پان مسالہ، گٹکا کی فروخت اور پیداوار پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
کیونکہ پان اور گٹکا مسالہ کی مختلف مصنوعات جیسے پان پراگ پان مسالہ، شیکھر پان مسالہ، رجنی گندھا پان مسالہ، دلروبا پان مسالہ وغیرہ میں پائے جانے والے مضر میگنیشیم کاربونیٹس صحت کے لئے مضر ہیں۔جس کی وجہ سے اس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس تناظر میں، بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر کے ذریعہ بتایا گیا کہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ کھاتے ہیں مختلف جگہوں پر تھوک دیتے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہذا گٹھا پان مسالہ فروخت پر مکمل پابندی ہے۔