پولیس سپرنٹنڈنٹ کے حکم کے مطابق پولیس فورسز کی ایک بڑی تعداد نے جرمنڈی ایس ڈی پی او کے ہمراہ جرمنڈی اور تلہجری تھانہ علاقے میں فلیگ مارچ نکالا اور لوگوں کو گھر کے اندر ہی رہنے کی ہدایت کی اور لاک ڈاؤن پرسختی سے عمل کرنے کا حکم دیا۔
جرمنڈی سب ڈویژن پولیس افسر نے بتایا کہ کورونا وائرس اور مسلمانوں کے عبادت کا مہینہ رمضان چل رہا ہے اس کی وجہ سے تھانہ علاقے میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
جمعہ کے روز مسجد اور بھیڑ والے علاقے میں پرچم مارچ کیا گیا۔ جس میں لوگوں کو سماجی دوری پر چلنے کے لئے آگاہ کیا گیا۔ اسی دوران جرمنڈی پولیس نے لوگوں کو سمجھایا کہ کس طرح ایک دوسرے کو کورونا وائرس سے بچایا جائے اور حکومت کی ہدایت پر بھی عمل کیا جائے۔
ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں موٹر سائیکل پر صرف ایک شخص اور کار میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر لاک ڈاؤن اصول پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔