مولانا بدر الدین اجمل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ 'نریندر مودی کی نیت صحیح نہیں ہے جس کی وجہ سے انہوں نے آل پارٹی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا'۔
مولانا بدر الدین اجمل نے کہا کہ 'ان کی پارٹی آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ "ایک ملک ایک انتخاب" کے موضوع پر تبادلہ خیال کے لیے مدعو آل پارٹی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا ہے کیونکہ ان کی نیت صحیح نہیں ہے'۔
انہوں نے کل پارلیمنٹ میں جے شری رام اور اللہ اکبر کے مذہبی نعرے لگانے پر افسوس ظاہر کیا مگر ساتھ ساتھ حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا دفاع بھی کیا۔
مولانا بدر الدین اجمل نے کہا کہ اویسی نے مجبور ہو کر نعرہ لگایا کیوں کہ انہیں جے شری رام کا نعرہ لگا کر چڑایا گیا۔
بدرالدین اجمل نے کہا کہ پارلیمنٹ میں شہریت بل اور طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کے لئے ایک متحدہ پلیٹ فارم بنا یا جائے گا، اس کے لئے وہ خود پہل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماشاءاللہ پارلیمنٹ میں 27 مسلم ارکان ہیں، ان سب کو ملا کر لڑائی لڑی جائے گی۔