ETV Bharat / city

Kangna Ranaut: جھارکھنڈ میں کنگنا کے خلاف مقدمہ درج - sedition case filed against Kangana Ranaut

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف جھارکھنڈ کی دھنباد عدالت میں ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ کنگنا کے بیان کو ملک مخالف اور بھارت کی توہین قرار دیتے ہوئے عدالت سے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ عدالت میں اس معاملے کی سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔

جھارکھنڈٖ میں کنگانا کے خلاف مقدمہ درج
جھارکھنڈٖ میں کنگانا کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Nov 18, 2021, 1:50 PM IST

Updated : Nov 18, 2021, 4:00 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف جھارکھنڈ کی ایک عدالت میں غداری کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ آزادی اور گاندھی جی پر اپنے متنازع بیان کے بعد سماجی کارکن اظہار احمد عرف بہاری نے دھن آباد کی عدالت میں یہ شکایت درج کرائی ہے۔

شکایت میں کنگنا کے بیان کو ملک مخالف اور ہندوستان کی توہین کرنے والا بتایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت سے فلم اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دینے کا اپیل کی گئی ہے۔ معاملے کی سماعت 20 نومبر کو ہوگی۔

سماجی کارکن اظہار احمد نے کہا کہ کنگنا کے بیان سے انہیں تکلیف پہنچی ہے کیونکہ یہ ایک ایسا بیان ہے جو ہندوستان کی توہین کرتا ہے۔

سب جانتے ہیں کہ ملک کب اور کیسے آزاد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کے بعد وہ عدالت پہنچے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے کنگنا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ '2014 سے پہلے ملک کو جو آزادی ملی وہ آزادی نہیں بھیک تھی۔ اس بیان کی ملک بھر میں مخالفت ہو رہی ہے۔

اب اسی بیان کو لے کر دھن آباد کورٹ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کنگنا کے اس بیان کے بعد دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ملک کے عزت صدر جمہوریہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ کنگنا رناوت کو دیا گیا پدم شری ایوارڈ واپس لینے کے لیے کہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

Last Updated : Nov 18, 2021, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.