ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات: دیوگھرمیں مختلف نسلوں کے پرندوں کی آمد - دیوگھرمیں مختلف نسلوں کے پرندوں کی آمد

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ماحولیات میں ہونے والی تبدیلی کی وجہ سے دیوگھر کے اطراف میں ناپید ہورہی پرندوں کی مختلف نسلیں نظر آرہی ہیں۔

jh_Birds of different breeds arrive in deoghar
دیوگھرمیں مختلف نسلوں کے پرندوں کی آمد
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 7:37 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن جیسا مشکل فیصلہ کیا گیا جسکی وجہ سے ملک میں معاشی بحران کے ساتھ ساتھ دیگر مشکلات بھی پیش آسکتی ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے ہی سبب ملک میں فضائی آلودگی کے ساتھ ساتھ کچھ مثبت اثرات بھی پڑے ہیں۔

دیوگھرمیں مختلف نسلوں کے پرندوں کی آمد

خاص طور سے لاک ڈاؤن کا ماحولیات پر کافی اچھا اثر دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ریاست چھارکھنڈ کے شہر دیوگھر کے نواحی علاقوں میں پرندوں کی بہت ساری ناپید قسمیں نظر آرہی ہیں۔

ریاست چھارکھنڈ میں دیوگھر ایک ایسا علاقہ ہے جو پہاڑوں اور جنگلات کے قدرتی مناظر سے گھرا ہوا ہے، یہاں بہت سارے نباتات اور خوشگوار آب و ہوا کی وجہ سے متعدد اقسام کے پرندے مختلف مقامات سے دیوگھر کے قدرتی مناظر میں پناہ لینے آتے ہیں۔

پرندوں کے ماہرین کے مطابق دنیا میں پرندوں کو 27 اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے 20 اقسام کے پرندے بھارت میں پائے جاتے ہیں۔

تاہم پرندوں کی ان میں سے زیادہ تر اقسام فضائی آلودگی اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے آہستہ آہستہ ختم ہو رہے تھے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران ماحولیات میں خوشگوار تبدیلیوں انھیں دوبارہ زندگی دے دی ہے جس کی وجہ سے مختلف اقسام کے پرندے نظر آرہے ہیں۔اس بدلتے ماحولیات میں دیوگھر کے اطراف میں دکھائی دینے والی نادر اقسام کے پرندوں سے اچھے اشارے مل رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے بھی دیوگھر میں آئے رنگین، انوکھے اور نایاب پرندوں کے تحفظ کے لیے دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے۔اس کے لیے محکمہ جنگلات سے ہم آہنگی قائم کرکے وائلڈ لائف کے تحفظ اور فروغ دینے کی بات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.