ETV Bharat / city

دہلی یونیورسٹی میں احتجاج، اداکار ذیشان ایوبی کی شرکت - مجھے کسی سے کوئی خوف نہیں

دہلی یونیورسٹی کے آرٹ فیکلٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو بالی وڈ اداکار ذیشان ایوبی، ارون دھتی رائے سمیت متعدد سرکردہ شخصیات کی حمایت ملی ہے۔

author img

By

Published : Dec 26, 2019, 12:02 AM IST

آرٹ فیکلٹی میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء کی حمایت میں ممتاز مصنفہ و سماجی کارکن اروندھتی رائے، معروف ماہر اقتصادیات پروفیسر ارون کمار اور بالی وڈ کے سنجیدہ اداکار ذیشان ایوبی پہنچے اور طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقعے پر سبھی افراد نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کو آئین کے خلاف بتایا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز اداکار ذیشان ایوبی نے کہا کہ' طلبا کے احتجاج کا اثر حکومت پر پڑا ہے تبھی تو وزیراعظم نریندر مودی رام لیلا میدان میں یہ کہتے ہوئے دکھائی دیے کہ این آر سی کے تعلق سے کوئی بات ہی نہیں ہوئی'۔

بالی وڈ کے خان کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر انہوں کہا کہ' انہیں کسی کے تعلق سے کچھ پتہ نہیں کہ کون اس موضوع پر بول رہا ہے اور کون نہیں بول رہا ہے۔ جو نہیں بول رہے ہیں اس کے ساتھ کیا مسئلہ آپ انہی سے معلوم کریں وہ دوسروں کے تعلق سے کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ' ان کے احتجاج کے بعد کچھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے تمام ایسے اداکار جو مہم کے حصہ بنے ہیں ان کی بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔'

جب ان سے پوچھا گیا کہ جس طرح دیگر اداکار ڈر رہے ہیں، کیا آپ کے اندر بھی کسی قسم کا کوئی خوف ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ' جنہیں خوف ہے وہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، مجھے کسی سے کوئی خوف نہیں ہے اس لیے میں بول رہا ہوں'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.