نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے پریم نگر علاقےمیں جمعہ کی شام فائرنگ Firing in Prem Nagar area of Delhi سے ایک نوجوان کی موت one died in firing in delhi ہوگئی۔ اس واردات کے بعد علاقے میں سنسنی ہے، فائرنگ کرکے بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جائے وقوع کا معائنہ کیا فی الحال موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
درحقیقت اہل خانہ کے مطابق 30 سالہ مہربان علی پریم نگر کے جنتا انکلیو میں واقع اپنے گھر سے کپڑے خریدنے گیا تھا۔ کپڑے خرید کر واپس لوٹتے وقت نانگلوئی کے قریب اسٹیشن روڈ پرمہربان علی پہنچے تو چند نوجوانوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔ واقعے کے فوری بعد زخمی کو قریبی سنجے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا The injured admitted to Sanjay Gandhi Hospital جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق تقریباً نصف درجن مجرموں نے نوجوان پر پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ اگر پولیس ذرائع پر یقین کیا جائے تو مہربان کے خلاف پہلے ہی کچھ مقدمات درج تھے اور وہ حال ہی میں جیل سے باہر آئے تھے۔ واقعہ کے بعد سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ تاہم اہل خانہ ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ آخر یہ واقعہ کیوں انجام دیا گیا۔
واردات کے بعد سے پولیس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن اس واقعہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ راجدھانی میں شرپسندوں میں نہ تو قانون کا خوف ہے اور نہ ہی پولیس کا کوئی خوف۔
یہ بھی پڑھیں: نریلا پولیس نے سالے کے قاتل کو بارہ گھنٹے کے اندر گرفتار کیا
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم اکثریتی شاہین باغ میں بھی گزشتہ دنوں آپسی تنازع کو لے کر گولی باری ہوئی تھی جس کے بعد علاقے میں عدم تحفظ کا حساس جاری ہے۔ یاد رہے کہ جلد ہی دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں اس کو لے کر بھی کرائم میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔