ETV Bharat / city

عالمی یوم فالج: نوئیڈا کے میٹرو ہسپتال میں آگاہی پروگرام کا انعقاد - سینئر کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ

غلط روٹین، غلط خوراک اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں دستک دیتی ہیں۔ ان میں موٹاپا، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر شامل ہیں۔ بری عادتوں کی وجہ سے اسٹروک (فالج) کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اگر بروقت احتیاط نہ کیا گیا تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

عالمی یوم فالج: نوئیڈا کے میٹرو ہسپتال میں آگاہی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 3:54 PM IST

عالمی یوم فالج کے موقع پر 29 اکتوبر کو نوئیڈا میں واقع میٹرو ملٹی اسپیشلیٹی ہسپتال آگاہی سے متعلق ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سینئر کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ اور میٹرو گروپ آف ہاسپٹلس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سونیا لال گپتا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دماغ میں خون کی سپلائی میں کسی دقت کی وجہ سے برین اسٹروک ہوتا ہے۔ کئی مواقع پر خون کی شریانیں بند ہو جاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے دماغ کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں ملتی۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو مریض کی موت بھی ہو سکتی ہے۔

عالمی یوم فالج: نوئیڈا کے میٹرو ہسپتال میں آگاہی پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ اسٹروک (فالج) صحت کا سنگین مسئلہ ہے جبکہ اس میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ برین اسٹروک (دماغی فالج) کا شکار ہونے والے زیادہ تر نوجوان ہوتے ہیں۔ اگر طرز زندگی کی کچھ عادات کو بروقت بہتر بنایا جائے تو برین اسٹروک کا خطرہ کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

اسی لیے 29 اکتوبر کو اسٹروک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اسٹروک کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، 2050 تک، دنیا بھر میں اسٹروک کے تمام کیسز میں سے 80 فیصد کیسز بھارت جیسے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک سے آئیں گے۔

میٹرو سینٹر نیورو سائنس کے سینئر کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ اور کلینیکل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کپل سنگھل نے کہا کہ اسٹروک کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے اور یہ مردوں اور عورتوں کو یکساں طور پر متاثر کرتا ہے۔ تمباکو نوشی سمیت کئی دوسری قسم کی تمباکو مصنوعات کا استعمال دل یا پھیپھڑوں کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ برین اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔

تمباکو کی مصنوعات کا استعمال بند کر کے فالج کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ شراب پینے والوں کو اسٹروک کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ منشیات اور تمباکو نوشی سے بھی خطرہ بنا رہتا ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ ورزش کریں۔ ورزش سے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے، پسینہ آتا ہے اور وزن کم ہوتا ہے۔ فٹ اور متحرک رہنے میں مدد کرتا ہے۔

دوسری جانب سینئر کنسلٹنٹ نیورو اینڈ اسپائن سرجن نے بتایا کہ فالج کی بہت سی علامات ہوتی ہیں۔ انہیں بھول کر بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ان کی شناخت کر کے صحیح وقت پر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے، تاکہ بروقت علاج ہو سکے۔ سمجھنے میں دشواری، بولنے میں دشواری، چکر آنا، دماغی توازن کا خراب ہونا، ایک یا دونوں میں آنکھوں کی بینائی ختم ہوجانا، آنکھوں کے سامنے دھندلا نظر آنا اور جسم، ہاتھ یا پاؤں کے دونوں جانب بے حسی فالج کی علامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش پولیس فیملی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے دیوالی میلہ کا انعقاد

فالج کی علامات:

  • سر میں شدید درد
  • جسم کے ایک طرف کمزوری یا بے حسی
  • غیر متوقع چکر آنا یا توازن کھونا
  • ایک یا دونوں آنکھوں میں غیر معمولی دھندلا پن
  • بولنے یا سمجھنے میں دشواری

فالج سے بچاؤ کی تجاویز:

  • کسی بھی کام میں تناؤ نہ لیں، کافی نیند لیں
  • 25 سال کے بعد اپنا طبی معائنہ باقاعدگی سے کروائیں
  • شراب اور سگریٹ کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں، یہ آپ کی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے
  • سب سے پہلے آپ اپنا طرز زندگی تبدیل کریں۔ غلط طرز زندگی کی وجہ سے یہ بیماری تیزی سے بڑھ رہی ہے
  • یوگا، جسمانی محنت یا مراقبہ (میڈیٹیشن ) کو معمول میں باقاعدگی سے شامل کریں۔ اس سے جسم اور دماغ دونوں پرسکون رہتے ہیں
  • اگر آپ برین اسٹروک کے لیے دوا لیتے ہیں تو اسے صرف وقت پر کھائیں۔ دوسری بیماری کی وجہ سے اسے ڈراپ نہیں کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.