ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کی عوام سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ دہلی کی عوام کسے دہلی کی گدی پر بٹھانا چاہتی ہے۔
جب نمائندے نے عوام کے درمیان جاکر بات کی تو اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ عوام موجودہ حکومت کے کاموں سے کافی خوش ہے۔
حالانکہ فیصلہ تو 11 فروری کو ہی ہونا ہے تاہم یہ بات صاف ہے کہ اس بار اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بھارتی جنتا پارٹی عام آدمی پارٹی کے سامنے کافی چھوٹی نظر آ رہی ہیں۔
دراصل دہلی کی عوام کو کیجریوال حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی مختلف اسکیموں سے سیدھا فائدہ مل رہا ہے جس سے عوام کافی خوش ہے۔
بجلی کے زیرو بل ہسپتالوں میں مفت علاج بہتر تعلیم اور بسوں کے ذریعہ خواتین کو ملنے والا مفت سفر سے عوام میں خوشی ہے۔
فی الحال تمام سیاسی جماعتیں اپنے دم خم دکھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں لیکن قسمت کا فیصلہ تو عوام کے ذریعہ کیے گئے ووٹوں کے سے ہو گا۔