انہوں نے مزید کہا کہ 'جس طرح سے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں حملہ ہوا ہے وہ طلباء کے درمیان انقلاب کو مزید تقویت دے گا۔ جس طرح سے بہار میں رنویر سینا کے لوگ اپنے چہروں کو چھپا کر حملہ کیا کرتے تھے۔ ویسے ہی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ کیا گیا ہے۔'
انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پورے معاملے پر جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے اس پورے معاملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا بھارت کی دارالحکومت میں 7 ریس کارس سے محض 15 کلومیٹر کی دوری پر کچھ نقاب پوش غنڈے آتے ہیں اور پولیس کے سامنے طلباء پر حملہ کر کے چلے جاتے ہیں۔ پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر دیکھتی رہتی ہے۔