ای کامرس مارکیٹ میں 'سی اے آئی ٹی' مختلف ٹکنالوجی کمپنیز کی صلاحیتوں کو آپس میں مربوط کرے گی تاکہ وہ صارفین کو گھر تک سامان پہنچا سکیں۔
آپ کو بتا دیں کہ اس ای کامرس سائٹ کی مدد سے 'سی اے آئی ٹی' نہ صرف ملک بھر میں سپلائی چین کو مضبوط بنائے گی، بلکہ اس کے ذریعے ای کامرس مارکیٹ کے وہ تمام تاجر بھی اس میں شامل ہوں گے جو گذشتہ کئی برسوں سے ملک بھر کے لوگوں کو کسی بھی رکاوٹ کے بغیر سامان فراہم کرا رہے ہیں۔
'سی اے آئی ٹی' کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیل وال نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں تاجروں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ تین ٹویٹس میں تاجروں کی شراکت کو اجاگر کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
'سی اے آئی ٹی'نے 'ڈی پی آئی آئی ٹی' اور وزارت تجارت کے ابتدائی تعاون سے وزیر اعظم کے وژن ڈیجیٹل انڈیا اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو نافذ کرنے کے لئے اس قومی ای مارکیٹ پلیس میں بھارت کے 95 فیصد خوردہ کاروبار کو مربوط کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروین کھنڈیوال نے کہا کہ پورٹل ڈی پی آئی آئی ٹی کے مختلف تجربات کا ایک ضمنی پروڈکٹ ہے جس کے تحت کیٹ نے ڈی پی آئ آئی ٹی کے ساتھ مل کر لاک ڈاؤن مدت کے دوران ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو کامیابی کے ساتھ یقینی بنایا ہے۔
ڈی پی اے آئی آئی ٹی کے تحت اسٹارٹ اپ انڈیا ڈویژن نے مقامی گروسری اسٹورز کو صارفین کے ذریعہ آن لائن آرڈر دینے میں مدد کے لئے سپلائی چین میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں اور اسٹارٹ اپ کی کوششوں کو مربوط کیا ہے۔
دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں بھارت ای مارکیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے، کیونکہ وہاں ابھی بھی پورٹل پر کام جاری ہے۔
جس میں کم از کم 1 ماہ سے زائد وقت لگے گا اس کے بعد ہی صارفین دارالحکومت میں بھارت ای مارکیٹ کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔