ETV Bharat / city

دہلی میں آج رات سے نافذ ہوگا ویک اینڈ کرفیو - نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا

دارالحکومت دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے آج رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں میں کرفیو نافذ ہو جائے گا۔

دہلی میں آج رات سے نافذ ہوگا ویک اینڈ کرفیو

author img

By

Published : Apr 16, 2021, 4:58 PM IST

دہلی میں جمعہ کی رات دس بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کے لئے ہفتے کے آخر میں کرفیو نافذ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہفتے کے آخر میں کرفیو کے دوران لازمی خدمات میں شامل افراد کے علاوہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لئے بھی کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران، دہلی میں آڈیٹوریم، مال، جم اور اسپا مکمل طور پر بند ہو جائیں گے۔ تھیٹروں کو 30 فیصد صلاحیت کے ساتھ چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضروری خدمات سے وابستہ افراد کو کرفیو پاس جاری کیے جائیں گے، لوگوں کو ریستورانوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے سے منع کیا جائے گا اور صرف گھر کھانا لے جانے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

ملک کی دیگر بہت سی ریاستوں کی طرح دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا انفیکشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دہلی میں جمعرات کو کورونا انفیکشن کے 16،699 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 112 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

دریں اثنا ، دہلی حکومت نے دارالحکومت میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا کو کووڈ 19 انتظامیہ کا نوڈل وزیر مقرر کیا ہے۔

اس سلسلے میں چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ایک آرڈر پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے مطابق سسودیا اب دارالحکومت میں کووڈ 19 مینجمنٹ کے نوڈل وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے اور اگلے احکامات تک بین وزارتی رابطہ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.