ETV Bharat / city

دہلی روہتک قومی شاہراہ زیر آب، لوگ پریشان

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 1:22 PM IST

مغربی دہلی کے منڈکا اسمبلی حلقے کے تحت دہلی روہتک قومی شاہراہ پر نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہ رہا ہے جس کی وجہ سے سڑک زیر آب ہو گیا ہے، نیز سروس لائن تالاب میں تبدیل ہو گیا ہے، ایسی صورتحال میں راہ گیر سمیت مقامی لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دہلی روہتک قومی شاہراہ زیر آب، لوگ پریشان
دہلی روہتک قومی شاہراہ زیر آب، لوگ پریشان

آبی جماو کا عالم یہ ہے کہ ہائی روڈ کے نزد میں واقع سروس روڈ پر گندے نالی کا پانی پوری طرح سے بھر چکا ہے، جس کی وجہ سے یہاں مچھر اور مکھیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اب مقامی لوگوں میں اسے لے کر بے چینی پائی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں ان مچھروں اور مکھیوں کی وجہ سے کہیں ملیریا اور ڈٰنگیو جیسی بیماری نہ پھیل جائے۔

اطلاع کے مطابق دہلی روہتک قومی شاہراہ کے نزد بنا ہوا یہ نالا دہلی جل بورڈ کے تحت آتا ہے، اور دہلی جل بورڈ پر ہی اس نالے کی دیکھ بھال اور صاف صفائی کی ذمہ داری ہے۔

ایسے میں انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ نالا پوری طرح سے اوورفلو ہو رہا ہے، جس کی نہ تو صٖفائی کی جا رہی ہے اور نہ ہی اس کے بھرے ہوئے پانی میں کوئی پیسٹیسائڈ (کیڑے مارنے کی دوا) ڈالی جا رہی ہے، لہٰذا مقامی افراد کو کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگیو اور ملیریا جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خوف ستا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.