ETV Bharat / city

مسلم یونیورسٹی دہشت گردوں کا مرکز بن سکتی ہے: وسیم رضوی

ریاست اتر پردیش کے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے دہلی میں شیعہ عالم دین کلب جواد کی جانب سے ایک ورلڈ اسلامک یونیورسٹی کے افتتاح پر اعتراض کیا ہے۔

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی
author img

By

Published : Sep 11, 2019, 10:05 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:56 AM IST

وسیم رضوی کا الزام ہے کہ کلب جواد نے دہلی کے جورباغ میں جس اسلامک یونیورسٹی کا افتتاح کیا ہے وہ زمین قبرستان کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس یونیورسٹی کے لیے ایران نے مالی مدد کی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کا افتتاح پوری طرح سے غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ قبرستان کی زمین پر کسی بھی طرح کی تعمیر نہیں ہو سکتی۔

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی

انہوں نے مزید کہا کہ ایران حکومت کی پالیسی مسلم معاملوں میں بھارتی حکومت کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک مسلم یونیورسٹی کا کھولا جانا مشتبہ ہے۔

امت شاہ کے لیے خط
امت شاہ کے لیے خط

انہوں نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'اسلامک یونیورسٹی بھارت میں کبھی بھی دہشت گردی کا مرکز بن سکتی ہے'۔

خط
خط

وسیم رضوی نے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر اس پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے امت شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے اقدامات کی جانچ کریں کہ اس کے پیچھے کون سی بیرونی طاقت کارفرما ہے اور اس میں کون سے لوگ شامل ہیں، کی جانچ کی جانی چاہیے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 6:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.