قومی دارالحکومت دہلی کے بابر پور میٹرو اسٹیشن کے باہر کا یہ ویڈیو اس بات کو واضح طور پر بیان کر رہا ہے کہ دہلی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے سامنے شہریت ترمیمی قانون کے حامیوں کی جانب سے جب پتھر بازی کی جا رہی ہے تب پولیس وہاں تماشائی بنی نظر آ رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق 'جب ہم نے دوسری جانب بھی دیکھا تھا جہاں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر پولیس لاٹھیاں برساتی ہوئی نظر آ رہی تھی۔
اس ویڈیو سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پولیس جانبداری برتتے ہوئے کارروائی کر رہی ہے کیونکہ ایک طرف پولیس پتھراؤ کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیتی ہوئی دِکھ رہی ہے وہیں دوسری جانب لوگ پتھراؤ کر رہے ہیں تو پولیس انہیں روکنے کی بھی کوشش نہیں کر رہی۔