ETV Bharat / city

کانگریس کے سینئر رہنما موتی لال وورا کا انتقال

موتی لال وورا ایک دن قبل 20 دسمبر کو 92 ویں سال کے ہوئے تھے۔ موتی لال وورا دو بار (1985 سے 1988 اور جنوری 1989 سے دسمبر 1989) تک مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔

موتی لال وورا
موتی لال وورا
author img

By

Published : Dec 21, 2020, 4:01 PM IST

کانگریس کے سینئر ترین رہنما موتی لال وورا کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے دہلی کے ایسکورٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ ایک دن قبل 20 دسمبر کو 92 ویں سال کے ہوئے تھے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ وورا کا جنم 20 دسمبر 1927 کو ہوا تھا۔ موتی لال وورا دو بار (1985 سے 1988 اور جنوری 1989 سے دسمبر 1989) تک مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ رہے۔

موتی لال وورا 1972 سے 1990 تک چھ بار مدھیہ پردیش میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ اس کے بعد 1993 سے 1996 تک اترپردیش کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔ 1998 میں وورا 12 ویں لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔

موتی لال وورا اسی سال اپریل میں چھتیس گڑھ سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ وہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس کے سینئر رہنما اور سونیا گاندھی کے مشیر احمد پٹیل کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا ۔ پارٹی ابھی غم سے نکل بھی نہیں پائی تھی کہ کانگریس کے ایک اور سینئر رہنما کا انتقال ہوگیا۔

موتی لال وورا کے انتقال پر کانگریس کے سینئر رہنما وسابق صدر راہل گاندھی سمیت سینئر کانگریس رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.