نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں وزارت دفاع اور ثقافت کی وزارت نے مشترکہ طور پر وندے بھارتم ڈانس فیسٹیول Vande Bharatham Dance Festival held at Lal Nehru Stadium کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ہندوستان بھر سے شرکاء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ وندے بھارتم ڈانس فیسٹیول آزادی کے 75 سال کی یاد میں آزادی کا امرت مہوتسو کا حصہ ہے، جس کا مقصد ہندوستان بھر سے رقص کی صلاحیتوں کو یوم جمہوریہ پریڈ میں پرفارم کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
اس موقع پر ثقافت اور خارجہ امور کی وزیر مملکت مناکشی لیکھی Minister of State Manakshi Lekhi، دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت اجے بھٹ Minister of State for Tourism Ajay Bhatt، پدم وبھوشن ڈاکٹر سونک مان گلوکارہ شیبانی کشیپ، رانی خانم وغیرہ بھی موجود رہے۔
480 رقاص جن کو گرینڈ فائنل میں منتخب کیا جائے گا وہ یہاں ایک طویل سفر طے کر چکے ہیں۔ اس پروگرام میں منتخب رقاص زونل سطح کے مقابلے میں جیت درج کرنے کے بعد آئے ہیں۔ زونل سطح کے مقابلے 9 سے 12 دسمبر تک کولکتہ، ممبئی، بنگلور اور دہلی میں منعقد ہوئے۔ جس میں 2400 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:
ان تمام شرکاء میں سے 200 سے زائد ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔ 73 گروپس میں کل 949 ڈانسرز ہیں جو آج منعقد ہونے والے گرینڈ فائنل کا حصہ بن چکے ہیں۔ تمام رقاص یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ کیونکہ انہیں 2022 کے یوم جمہوریہ پریڈ میں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا جو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔