ETV Bharat / city

ٹرمپ بھی کھائیں گے پانڈے جی کا پان

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 5:50 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:47 AM IST

ای ٹی وی بھارت نے اس پان کی دکان کے مالک دیوی پرساد پانڈے کے ساتھ اپنی دکان کی خصوصیات اور ٹرمپ کو پیش کی جانے والی پان کی تیاریوں کے بارے میں خصوصی گفتگو کی۔

US President Donald Trump will eat pan from this indian shop
ٹرمپ بھی کھائیں گے پانڈے جی کا پان

پانڈے جی کی پان شاپ کے گیٹ کے سامنے، ان تمام بڑی سیاسی شخصیات کی تصاویر چسپاں ہیں، جن کا پان ان تک پہنچا ہے۔ ان میں پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد سے لیکر اے پی جے عبد الکلام اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی، لال بہادر شاستری سے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کا پان کھایا ہے۔

ٹرمپ بھی کھائیں گے پانڈے جی کا پان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو بھارت آرہے ہیں۔ اس دوران مختلف تقریبات میں حصہ لیتے ہوئے ٹرمپ پان بھی کھائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہلی کی مشہور پان کی دکان پانڈے پان شاپ کا پان پیش کیا جائے گا۔ ای ٹی وی بھارت پان کی دکان پر پہنچا جہاں سے پان صدر ٹرمپ کو پیش کیا جانا ہے۔

یہ دکان پانڈے جی کی ہے۔ عام لوگ پانڈے کی دکان سے پان کھاتے ہی ہیں، لیکن اس دکان کی خصوصیت یہ ہے کہ پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد سے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی تک ان کے پان پہنچ چکے ہیں۔

اب اس فہرست میں دنیا کے طاقتور شخص کا نام بھی شامل ہونے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی ہندوستان کی مہمان نوازی میں پانڈے جی کا پان بھی شامل ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس پان کی دکان کے مالک دیوی پرساد پانڈے کے ساتھ اپنی دکان کی خصوصیات اور ٹرمپ کو پیش کی جانے والی پان کی تیاریوں کے بارے میں خصوصی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ 1943 سے ہماری دکان ہے اور عام لوگوں کے علاوہ راشٹرپتی بھون میں آنے والے ہر مہمان کے لیے پان کا آرڈر ہمارے پاس آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف پھلوں کے ذائقوں کا پان بناتے ہیں اور اس میں کوئی کیمیکل استعمال نہیں کرتے، اور یہ ایسا پان ہے کہ اسے کھانے کے بعد کوئی تھوک نہیں سکتا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.