ETV Bharat / city

دہلی فسادات: جنتر منتر پر احتجاج - انڈین یونین مسلم یوتھ لیگ

انڈین یونین مسلم یوتھ لیگ کے تحت دہلی فسادات کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ یہ ایک منظم فساد تھا جس کو وزیر داخلہ روکنے میں ناکام رہے اس وجہ سے انھیں استعفی دینا چاہیے۔

union-muslim-league-holds-protest-at-jantar-mantar
دہلی فسادات: جنتر منتر پر احتجاج
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 11:58 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:41 AM IST

نئی دہلی: انڈین یونین مسلم یوتھ لیگ کے تحت دہلی فسادات کے خلاف آج جنتر منتر پر احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا۔

اس احتجاج میں پی وی عبدالوہاب نے کہا کہ زیادہ تر مہلوکین کو گولی ماری گئی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ فسادی پوری طرح منظم اور انہیں پولیس و انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل تھا جس طرح مسلمانوں کا راستہ روک کر ان کا نام پوچھ کر ان کی شناخت کرکے انہیں قتل کرکے نالے میں ڈالا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ فسادیوں نے پورے علاقے کی مورچہ بندی کر رکھی تھی پولیس نے 48گھنٹے کی پوری چھوٹ دی گئی تھی ہر روز نالے سے انسانوں کی لاشیں برآمد ہورہی ہیں۔

دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد حسینی نقشبندی نے کہا کہ اس فساد سے یہ بات واضح ہے کہ سرکار نے اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کیا بلکہ اس نے ایک پارٹی کی حیثیت سے لوگوں سے دہلی میں شکست کا بدلا لیا ہے۔ مرکزی سرکار کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ فساد روکنے میں مکمل طور سے ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے لیکر سرکار تک کو صرف شرپسند عناصر اور ایک مہلوک دیکھائی دے رہا ہے۔ ایسے حالات سے جانچ بھی متاثر ہوگی اور انصاف بھی نہیں ہوگا۔مہلوکین کے نام تو پولیس جاری کررہی ہے لیکن جن لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ان کے نام پولیس کیوں چھپا رہی ہے۔مسلمانوں کے گھر جلائے گئے انہیں قتل کیا گیا اور انہیں ہی گرفتار کیا جارہا ہے۔آخر یہ کیسا انتقام ہے۔؟ ایک طرفہ گرفتاری سے سرکاری نیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انصاف نہیں انتقام لے رہی ہے۔

اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ دہلی کا فساد پوری طرح منظم تھا تمام پولیس افسران سمیت دہلی پولیس کمشنر سے بھی تساہلی پرتنے پر سختی سے جواب طلب کرنی چاہئے کیونکہ تین دنوں تک فسادیوں کو تباہی مچانے کی پوری چھوٹ دی گئی تھی اور پولیس فسادیوں کا تعاون کررہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ فساد روکنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں اس لیے انہیں وزارت کے عہدہ سے فساد کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دے دینا چاہئے۔

اس موقع پر یوتھ لیگ کے جنرل سکریڑی سی کے زبیر،دہلی کنوینر آصف انصاری نے بھی خطاب کیا۔

اس احتجاج میں یوتھ لیگ کے جنرل سکریڑی سی کے زبیر، دہلی کنوینر آصف انصاری سمیت چاروں ممبران پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر، کنہالی کٹی، نواز غنی اور پی وی عبدالوہاب سمیت دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی، عمران اعجاز جنرل سکریٹری، سید فیصل، معین الدین قریشی، معین الدین انصاری نائب صدر، نورالشمس، شیخ فیصل حسن، شہزااحمد یوتھ کنوینر، اتیب خان، ایم ایس ایف کنوینر، قومی سکریٹری خرم عمر انیس، محمد غازی، محمد اظہر، ارشدخان، آصف انصاری، عتیق احمد لکھنو، یو پی صدر ڈاکٹر مبین احمد، شفیق احمد اور نبیل احمد وغیرہ شامل ہوئے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.