مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر یونانی میڈیکل کیمپ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے بانی ڈاکٹر سید احمد کے زیر اہتمام عثمان پور دہلی میں یونانی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ کا افتتاح کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد نے کیا۔ کیمپ لگانے کے لیے 2 اکتوبر کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ اس دن مہاتما گاندھی کی پیدائش کا دن ہے اور گاندھی جی دیسی علاج و دیسی دواؤں کو ہی ترجیح دیتے تھے، انہوں نے حکیم اجمل خان سے مل کر آ یور وید اور یونانی طبیہ کالج قرول باغ کی بنیاد رکھی تھی۔
اس موقع پر ڈاکٹر شہناز پروین نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ تواتر کے ساتھ لگائے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو دیسی دواؤں کی جانب راغب کیا جا سکے، یہ دوائیں کافی مفید ہوتی ہیں اور اس کا سائڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہوتا، یہ سستی، کارگر اور بہترین طریقہ علاج ہے، اس طریقہ علاج کی جانب کافی رجحان بڑھا ہے، اس کیمپ سے علاقہ کی بڑی تعداد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں: گاندھی جی کے یوم پیدائش پر خصوصی رپورٹ
یونانی طریقہ علاج کو عوام تک پہنچانے اور فروغ دینے کی غرض سے اس سے قبل بھی یونانی اپچار جنتا کے دوار مشن کے تحت دہلی کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔