ETV Bharat / city

ایوان بالا میں ہندی انگلش پربحث و مبا حثہ

میڈیکل سائنس بل پر بحث کے جواب کو لیکر آج راجیہ سبھا میں اراکین کے مابین نوک جھونک ہو گئی ۔

author img

By

Published : Aug 1, 2019, 11:12 PM IST

ایوان بالا میں ہندی انگلش پربحث و مبا حثہ

میڈیکل سائنس بل پر بحث کے جواب کو لیکر آج راجیہ سبھا میں اراکین کے مابین نوک جھونک ہو گئی ۔

مرکزی وزیر صحت ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایوان میں قومی میڈیکل کمیشن بل 2019 پر ہونے والی بحث کے بعد جب ہندی میں جواب دینا شروع کیا تو تامل ناڈو سے ایم ڈی ایم کے ممبر وائیکو نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے انگریزی میں جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

جنتا دل یو رام ناتھ ٹھاکر نےمسٹر وائیکو کے اس مطالبے کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جواب ہندی میں ہونا چاہئے۔

دونوں ممبروں کے مابین اس مسئلے پر تیکھی نوک جھونک چل رہی تھی کہ بی جے پی کے کچھ ممبران بھی اس میں شامل ہوگئے۔

ڈپٹی چیرمین ہری ونش نے کہا کہ ممبروں کے لئے ترجمہ کا نظام موجود ہے لہذا اس میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے لیکن دونوں ممبران اپنی بات پر قائم رہے جس کی وجہ سے ایوان میں بدنظمی کی صورتحال بن گئی۔

اطلاع کے مطابق کچھ ممبروں کے کہنے پر جب ڈاکٹر ہرش وردھن نے دوبارہ ہندی میں تقریر کرنی شروع کی ، تو مسٹر وائیکونےمشتعل ہوکرایک بار پھر کچھ کہنا شروع کردیا۔

پارٹیوں کے ممبران نے اس کی سخت مخالفت کی جس ایوان میں شور شرابہ کا ماحول بن گیا۔ بی جے پی کے راکیش سنہا بھی نوک جھونک میں شامل ہوگئے۔

مسٹر ہری ونش نے کہا کہ ممبروں کے لئے ترجمہ کا نظام موجود ہے۔ جس کے بعد انہوں نے پہلے ہندی میں جواب دینا شروع کیا اور پھر بیچ بیچ میں انگریزی اور ہندی دونوں میں باری باری بولے۔

آپ کو بتا دیں کہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب زبان کے حوالے سے ایوان میں ایسا تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.