دہلی پولیس نے دو جیم کے مالکان کو دہلی حکومت کی ہدایت یعنی جیم نہ کھولنے کے حکم عدولی میں گرفتار کیا ہے۔
کورونا وائرس کے مدنظر دہلی حکومت نے ریاست میں جیم، اسپا اور اس قسم کی دیگر سہولیات پر 31 مارچ تک پابندی لگا دی ہے۔
مغربی ضلع پولیس نے دہلی حکومت کی ہدایت کی خلاف ورزی کے سلسلے میں چار ایف آئی آر درج کیے ہیں، جبکہ دو جیم مالکان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے
مغربی ضلع کے ڈی سی پی دیپک پروہت نے بتایا کہ دفعہ 188 اور 269 کے علاوہ وبائی امراض قانون 1897 کے سیکشن 3 کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔