ETV Bharat / city

Madani on Quran Translation in Hindi: 'قرآن کا ہندی زبان میں ترجمہ وقت کی اہم ضرورت'

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 8:44 PM IST

دارالحکومت دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہندی میں قرآن کا ترجمہ اورتفسیر Quran Translation in Hindi سے غیر مسلم بھائی بھی استفادہ کرکے قرآن کے تعلق سے اپنی غلط فہمیاں دورکر سکتے ہیں۔

Madani on Quran Translation in Hindi
قرآن کا ہندی زبان میں ترجمہ وقت کی اہم ضرورت: مولانا مدنی

قرآن پاک کی اہمیت اور اسے اپنی زندگی میں اتارنے پر زور دیتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سید ارشد مدنی Molana Arshad Madaniنے کہا ہے کہ ’’ہماری نئی نسل اردو زبان سے نابلد ہوتی جا رہی ہے، اس لئے اب اسلامی لٹریچرکو ہندی زبان Islamic Literature in Hindiمیں منتقل کیا جانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔‘‘ ان باتوں کو اظہار مدنی نے دارالحکومت دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ’’ہندوستان سے جب فارسی زبان بھی رخصت ہونے لگی تو علماء نے قرآن کے ترجمے اور اسلامی لٹریچرکو اردو میں منتقل کرنے کا فریضہ ادا کیا، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے صاحبزادے اور اس وقت کے دوسرے بڑے علماء نے قرآن کے تراجم اور اسلامی لٹریچرکو اردو زبان میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔‘‘

مدنی نے مزید کہا: ’’اب جبکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اردو زبان بھی ہندوستان میں زوال پذیر ہے اور ہماری نئی نسل میں ایک بڑی تعداد اردو زبان سے نا آشنا ہو چکی ہے تو ہم نے ضروری سمجھا کہ اسلامی لٹریچرکو ہندی زبان میں بھی منتقل کیا جائے تاکہ عام مسلمان اسلام کی تعلیمات Islamic Studiesسے واقف ہو جائے، یہی وہ بنیادی سبب ہے کہ ہم نے قرآن کا ہندی میں ترجمہ منتقل کرنے کا کام شروع کیا۔‘‘

انہوں نے واضح طور پر یہ بات کہی کہ ’’ہمارے سامنے یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کہ جو بچے اردو زبان سے نا واقف ہیں انہیں کس طرح اپنا مذہب سکھایا جائے، اس پر ہم سب کو سنجیدگی سے غورکرنے کی ضرورت ہے، اللہ کا شکرہے کہ آٹھ سال کی محنت کے بعد قرآن کا ترجمہ ہندی زبان میں Quran Translation in Hindi منتقل ہوگیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Demand to Repeal CAA: مولانا ارشد مدنی کا این آر سی اور سی اے اے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ

مولانا مدنی Molana Arshad Madaniنے یہ بھی کہا کہ ’’پچھلے کچھ عرصے سے قرآن کی بعض آیات پر طرح طرح کے اعتراضات بھی ہمارے سامنے آتے رہے ہیں ظاہر ہے کہ ایسا قرآن کے مفہوم کو اس کے سیاق وسباق میں نہ سمجھنے کی وجہ سے ہو رہا ہے، چنانچہ ہم نے قرآنی آیات کے سلسلے میں صحیح رخ اپنایا تاکہ اس طرح کے اعتراضات کا بھرپور طریقے سے ازالہ کیا جاسکے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس ترجمہ اور تفسیر Quran Translation in Hindiکی نوے فیصد بنیاد حضرت شیخ الہندؒ کا ترجمہ اورتفسیر ہے، شیخ الہندؒ کے ترجمہ کا امتیاز یہ ہے کہ ہر عربی لفظ کے نیچہ اس کا ترجمہ آگیا ہے اور یہ سلیس زبان میں ہے، لیکن ہندی زبان میں یہ ممکن نہیں تھا کیونکہ ہندی زبان بائیں طرف سے لکھی جاتی ہے، چنانچہ ہر لفظ کے نیچہ اس کا ترجمہ نہیں آسکتا تھا، اس کے پیش نظر ہندی میں آج کے زمانہ کے اعتبارسے کلمات کی جو ترتیب ہونی چاہئے ہم نے اس ترتیب کا خیال رکھا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:

مدنی نے یہ بھی کہا کہ ہندی میں ترجمہ کرتے وقت دس فیصد ترجمہ کے لئے حضرت تھانوی ؒ کے ترجمہ سے استفادہ کیا گیا ہے، مولانا مدنی نے آخر میں کہا کہ اس ترجمہ اورتفسیر Quran Translation in Hindiسے ہمارے غیر مسلم بھائی بھی استفادہ کرکے قرآن کے تعلق سے اپنی غلط فہمیاں دورکر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آٹھ سال کی محنت شاقہ کے بعد مولانا سید ارشد مدنی کا کیا گیا قرآن کا ہندی میں ترجمہ Quran Translation in Hindiنہ صرف شائع ہو چکا ہے بلکہ انہوں نے اس کی تفسیر بھی (ہندی میں) سادہ اورسلیس زبان میں لکھی ہے، تاکہ تھوڑی بہت بھی ہندی جاننے والا قرآن کی ہدایات واحکامات سے کماحقہ استفادہ کرسکے۔ اس پس منظر میں مدنی نے وضاحت کی کہ قرآن کے ترجمہ کی اصل بنیاد عربی ہے لیکن جب اسلام ہندوستان میں آیا تو یہاں فارسی زبان کا چلن تھا، اس وقت کے علماء نے اپنی ضرورت کے مطابق عربی زبان کا فارسی زبان میں اسلامی لٹریچر اورقرآن کے ترجمہ کو منتقل کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.