پوسٹ مارٹم اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق دہلی اور یوپی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نونیت کی موت گولی لگنے کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی۔ نونیت سنگھ کا پوسٹ مارٹم یوپی کے رام پور کے ضلعی ہسپتال میں کیا گیا۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نونیت سنگھ کی موت سر میں چوٹ سے ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، ایسی چوٹ کسی سڑک حادثے کے دوران ہی ممکن ہے۔
نونیت سنگھ کے دادا نے دائر کی عرضی
عرضی نونیت سنگھ کے دادا نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نونیت سنگھ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بارے میں میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق نونیت سنگھ کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، نونیت سنگھ کو لگنے والے زخم ٹریکٹر کے الٹنے سے نہیں ہوئے تھے، جیسا کہ پولیس افسران کی طرف سے بار بار کہا جا رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں دہلی پولیس کے بیان پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
ٹریکٹر ریلی کے دوران ہوئی تھی موت
واضح رہے کہ 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران ، آئی ٹی او کے قریب ایک ٹریکٹر بیریکیڈ کو توڑتے ہوئے آگے بڑھا، جس کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور ٹریکٹر کے ساتھ ہی پلٹ گیا۔ اس معاملے میں دہلی پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی تھی۔ 26 جنوری کو دہلی میں کچھ مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی۔ اس دوران ، کچھ لوگ لال قلعہ میں بھی داخل ہوئے اور جھنڈا لہرایا تھا۔