ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد فعال کیسز - دو ہزار سے تجاوز

قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے فعال معاملے دو ہزار 177 تک پہنچ چکے ہیں، جس میں 11 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد فعال کیسز

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 2:22 PM IST

وزیر صحت ستیندر جین نے منگل کو بتایا کہ دہلی میں کورونا انفیکشن کے کل تین ہزار 801 معاملے آچکے ہیں،جن میں سے 877 مریض صحت مند ہوئے ہیں اور 54 کی موت ہو چکی ہے۔

پیر کو دہلی میں 190 نئے معاملے آئے تھے، ملک میں کورونا معاملے پر تیسرے نمبر پر دہلی کے لیے راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں صحت مند ہونے والوں کا فیصد انفیکشن سے متاثر دیگر اہم ریاستوں کے مقابلے میں بہتر ہے اور مرنے والوں کا فیصد صرف 1.74 ہی ہے۔

دہلی میں مرنے والوں میں 53.70 فیصد یعنی 29 کی عمر 60 برس یا اس سے زیادہ ہے، پچاس برس سے کم عمر کے دس متاثرین یعنی 18.52 فیصد کی موت ہوئی ہے۔ پچاس برس سے زیادہ اور 59 سال سے کم عمر کے 15 مریضوں یعنی 27.78 فیصد کی جان گئی ہے۔ جین نے بتایا کہ دہلی میں 13 دن میں متاثرہ مریضوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.