- 1920 - نیدر لینڈ کے دی ہیگ میں لیگ آف نیشنز کی بین الاقوامی عدالت قائم ہوئی۔
- 1921 - 'پرنس آف ویلز' نے بنارس ہندو یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔
- 1937 - جاپانیوں نے چین اور جاپان کے درمیان نانجنگ کی جنگ جیت لی۔
- 1955 - ہندوستان اور سوویت یونین نے پنچ شیل معاہدے میں شمولیت اختیار کی۔
- 1959 - آرچ بشپ وکاریوس قبرص کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
- 1961 - منصور علی خان پٹودی نے دہلی میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹسٹ کریئر کا آغاز کیا۔
- 1974 - مالٹا جمہوریہ بن گیا۔
- 1981 - پولینڈ میں فوج کا اقتدار پر قبضہ۔
- 1996 - کوفی عنان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
- 2001 - ہندوستانی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ۔
- 2002 - یوروپی یونین نے ترکی کے ساتھ ایک بہت زیادہ متوقع معاہدے کی منظوری دی۔ یوروپی یونین کو وسعت دی گئی۔
- 2003 - سابق عراقی صدر صدام حسین کو ان کے آبائی شہر دجلہ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا۔
- 2004 - ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جوہری اور سر کریک پر مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہوئے۔
- 2006 - ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی طرف سے ویتنام کو 150ویں رکن کے طور پر شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
- 2007 - سری لنکا کی فوج اور ایل ٹی ٹی ای کے درمیان جھڑپوں میں ایل ٹی ٹی ای کے 17 ارکان مارے گئے۔
- 2012 - نابینا افراد کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 30 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
(یو این آئی)