ETV Bharat / city

Trinamool MPs protest: ترنمول ارکان پارلیمان کا وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

تری پورہ میں ٹی ایم سی کارکنان کو گرفتار کیے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں امت شاہ نے ملاقات سے انکار کر دیا، جس کے بعد ارکان پارلیمان دھرنے پر بیٹھ گئے اور اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لئے احتجاج (Trinamool MPs protest) کرنے لگے۔

TMC MPs: Trinamool MPs protest outside Home Minister's residence

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 7:12 AM IST

نئی دہلی: تری پورہ میں ترنمول کانگریس کی یوتھ سیل کی صدر سیانی گھوش اور دیگر کارکنان کو گرفتار کیے جانے کے خلاف نئی دہلی میں ترنمول کانگریس کے ارکان پارلیمان نے وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا اور ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو دیکھیے

ترنمول کانگریس ترنمول لیڈر کنال گھوش نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی ہدایت پر پولس نے یوتھ ترنمول کی صدر کو بلا جواز گرفتار کیا ہے۔ تعزیرات ہند کی جس دفعہ کے خلاف اسے گرفتار کیا گیا ہے، وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

وہیں اس معاملے پرترنمول کانگریس کے تقریباً 15 ممبران پارلیمنٹ پیر کی صبح نارتھ بلاک کے باہر جمع ہوئے اور امت شاہ سے ملنے کا مطالبہ کیا۔ شاہ اس وقت دفتر میں نہیں تھے، اس لیے اراکین پارلیمان (Trinamool MPs protest) نے احتجاج کیا اور باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔
ترنمول ممبران اسمبلی کے دھرنے پر بیٹھنے کے پیش نظر وہاں سیکوریٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے اور ممبران پارلیمنٹ کو ایک جگہ پر بٹھا کر سیکوریٹی اہلکاروں نے محاصرے میں لے لیا۔ قبل ازیں ترنمول کے اراکین پارلیمنٹ نے شاہ سے ملاقات کا وقت مانگا تھا لیکن انہیں وزیر داخلہ نے وقت نہیں دیا جس کے بعد اراکین پارلیمنٹ نے ان کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:

دھرنے پر بیٹھے ممبران پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا میں ترنمول کی قانون ساز پارٹی کے لیڈر ڈیرک اوبرائن، سکھیندو شیکھر رائے، سوگتا رائے، ڈولا سین، کلیان بنرجی اور شانتنو سین وغیرہ شامل ہیں۔

یہ سبھی ممبران پارلیمنٹ مسٹر شاہ سے ملنے مغربی بنگال سے یہاں آئے ہوئے تھے۔
دریں اثناء سپریم کورٹ نے پیر کو بتایا کہ وہ منگل کو ترنمول کانگریس کی توہین درخواست پر سماعت کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.