ETV Bharat / city

دہلی کے مزید تین اسپتالوں میں کورونا کا علاج ہوگا

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:14 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مولچند اسپتال، سروج سپر اسپیشلٹی اسپتال اور سرگنگا رام اسپتال کو کورونا اسپتال قرار دیا گیا ہے۔

Chief Minister Arvind Kejriwal
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ایک دن میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی جاچکی ہے، ایسی صورتحال میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر دہلی حکومت، کورونا مریضوں کے لیے اسپتالوں میں بیڈز میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

دہلی کے تین مزید نجی اسپتالوں کو کورونا اسپتال قرار دیا گیا

اسی ضمن میں حکومت نے دہلی میں مزید تین نجی اسپتالوں کو کورونا کے علاج کے لیے نامزد کردیا ہے۔ 127 بستروں پر مشتمل مولچند اسپتال، 139 بستروں پر مشتمل سروج سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل اور 508 بستروں پر مشتمل سر گنگا رام اسپتال بھی کورونا کا علاج کریں گے۔

ان تینوں اسپتالوں میں بالترتیب 14، 15 اور 51 بستروں کو ای ڈبلیو ایس کیٹیگری والے افراد کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جو یہاں پر مفت میں کورونا علاج کروا سکیں گے۔

three more private hospitals declared as corona hospital in delhi

واضح رہے کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کا علاج مفت ہے لیکن نجی اسپتالوں میں ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ ان تینوں اسپتالوں کو کورونا علاج سے ملحق کیے جانے کے بعد اب دہلی میں کورونا کا علاج کررہے نجی اسپتالوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ دہلی حکومت نے ماضی میں بھی حکم جاری کیا تھا کہ دہلی کے تمام 117 نجی اسپتالوں یا نرسنگ ہومز کو اپنے بیڈز کا 20 فیصد کورونا کے لیے ریزرو رکھنا ہوگا جس میں 50 یا اس سے زیادہ بیڈز کی گنجائش ہے لیکن اب یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ تک پہنچا ہے۔ عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان میں سے بہت سے اسپتال کورونا اسپتالوں کے لیے طے شدہ معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔ عدالت نے اس معاملے میں دہلی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.