عام آدمی پارٹی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔
سنجے سنگھ نے پیر کو اس معاملے میں نارتھ ایونیو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے، پولیس کو اپنی شکایت میں انہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے مختلف موبائل نمبروں سے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صبح سے ہی کچھ نمبروں سے کالیں آنا شروع ہوگئیں، جب اس نے ایک نمبر اپنے ساتھی اجیت تیاگی کے نمبر پر ڈائیورٹ کیا تو فون کرنے والے نے ان کے ساتھ بدسلوکی بھی کی، فون کرنے والے شخص نے خود کو ہندو واہنی کا رکن ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ سنجے سنگھ کو مٹی کے تیل سے زندہ جلا دے گا۔
آپ کے رہنما نے اس معاملے میں سنجیدگی لیتے ہوئے پولیس سے فوری کاروائی کی اپیل کی ہے۔
(یو این آئی)