اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دہلی کے وزیر صحت اور وزیر داخلہ ستیندر جین نے کہا کہ جن لوگوں کے ٹیسٹ رپورٹز مثبت سے منفی ہو چکے ہیں اور جن قرنطینہ کی مدت ختم ہو چکی ہے، ان کو چھوڑ دینا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پولیس کو کسی کے خلاف کارروائی کرنی ہے تو پولیس کارروائی کرسکتی ہے۔
غورطلب ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں ، تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ ان میں سے بیشتر پہلے ہی انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، انہیں اب تک رہا کیوں نہیں کیا گیا۔ ستیندر جین نے کہا کہ 3 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن تھا اور اس وقت کسی بھی طرح کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ یہ لوگ بھی پھنسے ہیں ، لہذا ان کو بھی منتقل کیا جانا چاہئے۔ اس سوال پر کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ ان افراد کو کیسے بھیجا جائے گا ، ستیندر جین نے کہا کہ جن ریاستوں کے لوگ اس میں ہیں ان کی حکومتوں سے بات چیت جاری ہے۔ ان لوگوں کی تفصیلی فہرست بھی ان کو بھجوا دی گئی ہے۔