ETV Bharat / city

'پینے کے لیے پانی کے ایک ایک بوند کو ترستے ہیں' - ڈوڈاہیڑی مچھر باس

صاف پینے کے پانی مہیا نہ کرائے جانے پر گاؤں کی خواتین نے پانی کا مٹکا پھوڑ کر انتظامیہ کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ' اس پریشانی کے تعلق سے بارہا ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا گیا، لیکن اب تک ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہو سکا ہے، گاؤں والے بوند بوند پینے کے صاف پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔

'پینے کے لیے پانی کے ایک ایک بوند کو ترستے ہیں'

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 7:37 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کی اڈبر پنچایت کے گاؤں جوگی پور سے متصل ڈوڈاہیڑی مچھر باس علاقے کے لوگ گذشتہ چالیس برسوں سے صاف پینے کے پانی مہیا نہ ہونے کے سبب کافی دقتوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

'پینے کے لیے پانی کے ایک ایک بوند کو ترستے ہیں'

صاف پینے کے پانی میسر نہ کرائے جانے کے سبب گاؤں کی خواتین نے مٹکے پھوڑ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ' اس پریشانی کے تعلق سے بارہا ضلع انتظامیہ کو مطلع کیا گیا، لیکن اب تک ان کے مسائل کا ازالہ نہیں ہو سکا ہے، گاؤں والے بوند بوند پینے کے صاف پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔

لیکن ضلع انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور نہ اب تک انتظامیہ کی جانبس ے صاف پینے کے پانی مہیا کرائے جانے کے تعلق سے انہیں کوئی بات کہی گئی ہے،گاؤں والے خرید کر پانی پینے کے لیے مجبور ہیں۔ گاؤں میں بی پی ایل گھروں کثیر تعداد ہے۔ انہیں پانی کا ایک ٹینکر آٹھ سو روپے میں خریدنا پڑتا ہے جو یہاں کی غریب عوام کے لیے بہت بڑی رقم ہے۔

گاؤں والوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے پینے کے صاف و شفاف پانی کے ساتھ جانوروں کے پانی کا بھی کوئی معقول انتظام یہاں نہ ہونے کے سبب کچھ لوگ انتظامیہ کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے ہجرت پر مجبور ہوئے۔

مزید پڑھیں: 'کیجریوال اور امت شاہ تبلیغی جماعت والوں سے معافی مانگیں'

گاؤں والوں نے مزید کہا کہ اگر جلد ہی ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو وہ حکومت کے خلاف روڈ پر اتر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ وہیں ضلع نوح میوات کے ایس ڈی ایم سنجیو کمار نے کہا کہ گاؤں والوں کی پریشانی جائز ہے اس بارے میں گاؤں والوں سے بات کر پریشانی کا حل جلد از جلد نکالا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.