نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل مرکزی کابینہ نے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو ایک کارپوریشن میں ضم کرنے کی منظوری دے دی ہے، پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں اس حوالے سے بل بھی لایا جائے گا۔ Delhi Municipal Corporation Elections۔
معلوم ہو کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے تھے جسے الیکشن کمیشن نے فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس فیصلے پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان رسہ کشی بڑھے گی۔
اس وقت دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ عام آدمی پارٹی کارپوریشن انتخابات جیتنے کے لیے کافی عرصے سے تیاری کر رہی ہے۔ یہ بھی مانا جا رہا تھا کہ اس بار کارپوریشن انتخابات میں AAP مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ایسے میں اس فیصلے سے بی جے پی کو فائدہ ہونے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں، ریاستی الیکشن کمیشن نے دہلی میں کارپوریشن انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس بلائی تھی، لیکن آخری وقت پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
جس کے بعد عام آدمی پارٹی نے ریاستی الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ بی جے پی کے دباؤ میں تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
وہیں اس کے بعد عام آدمی پارٹی کی طرف سے مسلسل احتجاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں:
دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے تینوں کارپوریشنوں کو ایک کارپوریشن میں ضم کرنے کی مرکزی کابینہ کی منظوری کو اہم قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دہلی کے ترقیاتی کام کرانے میں آسانی ہوگی۔