قومی دارالحکومت دہلی کے وزیر آباد سے مکاربا چوک کے درمیان آؤٹر رنگ روڈ پر پیدل عبور کرنے کے دوران بہت سے حادثات ہوتے رہے ہیں، اس سے بچنے اور لوگوں کو راحت پہنچانے کے لئے یہاں کروڑوں کی لاگت سے 4 فٹ اوور برج بنائے گئے جن میں سے 2 فٹ اوور برج جہانگیر پوری کے قریب ہیں۔
جہانگیرپوری کے بھلسوا ریڈ لائٹ کے قریب فٹ اوور برج بھی انہی میں سے ایک ہے۔ جو انتہائی جدید قسم کا ہے۔ اسے کروڑوں کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔ فٹ اوور برج پر آنے اور جانے کیلئے سیڑھیوں کے علاوہ بزرگ، بیمار اور معذور افراد کے لئے لفٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
بے خوف و خطر یہاں لفٹ کی وائرنگ اور لفٹ کے تمام سامان چور یہاں سے اٹھا لے گئے صرف ڈھانچہ بچا ہے۔انہوں نے یہاں دونوں اطراف میں بنے لفٹ رومز سے لفٹ کے ہیوی موٹر، پینل بورڈ، الیکٹرنک سامان اور وائرنگ وغیرہ سب چوری کرلی۔