ETV Bharat / city

President conferred Padma Awards: صدر جمہوریہ نے 64 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا - ای ٹی وی بھارت

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پدم ایوارڈ حاصل والوں میں سابق ڈیفنس چیف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت (پس مرگ) اور گیتا پریس کے آنجہانی چیئرمین رادھے شیام کھیمکا، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد، ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن، انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور سی اے جی راجیو مہرشی، کوڈ شیلڈ ویکسین بنانے والی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سائرس پونا والا شامل ہیں۔The President conferred Padma Awards on 64 personalities

صدر جمہوریہ نے 64 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

author img

By

Published : Mar 21, 2022, 11:00 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند آج راشٹرپتی بھون میں سال 2022 کے لئے منعقد پدم ایوارڈ کی تقریب کے پہلے مرحلے میں مختلف شعبوں میں نمایاں تعاون دینے والے 64 لوگوں کو پدم ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ اس سال کل 128 افراد کو ان ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ایوار تقریب کا دوسرا مرحلہ 28 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

The President conferred Padma Awards on 64 personalities

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں پدم ایوارڈ حاصل والوں میں سابق ڈیفنس چیف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت (پس مرگ) اور گیتا پریس کے آنجہانی چیئرمین رادھے شیام کھیمکا، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد، ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن، انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) اور سی اے جی راجیو مہرشی، کوڈ شیلڈ ویکسین بنانے والی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سائرس پونا والا شامل ہیں۔

اس تقریب میں دو مشہور شخصیات کو پدم وبھوشن، آٹھ کو پدم بھوشن اور 54 کو پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ سی ڈی ایس راوت اور شری کھیمکا کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا ہے۔ جنرل بپن راوت کا ایوارڈ ان کی بیٹیوں کریتکا اور تارینی نے حاصل کیا اور مسٹر کھیمکا کا ایوارڈ ان کے بیٹے کرشنا کمار نے صدر جمہوریہ کے ہاتھوں وصول کیا۔

غلام نبی آزاد، پونا والا، چندر شیکھرن، پنجابی لوک گلوکار گرمیت باوا (پس مرگ) سمیت آٹھ افراد کو پدم بھوشن سے نوازا گیا۔

اس سال دیئے گئے 128 پدم ایوارڈز میں چار پدم وبھوشن، 17 پدم بھوشن اور 107 پدم شری شامل ہیں۔ جس میں 34 خواتین اور 10 غیر ملکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 13 لوگوں کو بعد از مرگ ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.