ETV Bharat / city

غریبوں کو دیوالی تک مفت اناج ملے گا: مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کورونا وبا کے مدنظر 'پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا' کو دیوالی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

The poor will get free food till Diwali: Modi
غریبوں کو دیوالی تک مفت اناج ملے گا: مودی
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 7:21 AM IST

مسٹر مودی نے قوم کے نام خطاب میں کہا کہ اس اسکیم سے 80 کروڑ اہل وطن کو نومبر تک مفت راشن ملے گا۔ وبا کے اس دور میں حکومت غریبوں کے مفاد کے لئے ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس انتظام سے غریبوں کو بھوکا نہیں سونا پڑے گا۔ حکومت نے کورونا وائرس کے قہر کے مدنظر اس اسکیم کو مئی اور جون مہینہ کے لئے منظوری دی تھی۔ گزشتہ برس بھی کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے اس اسکیم کے تحت غریبوں کو آٹھ مہینہ تک مفت اناج دیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وبا کے اس وقت میں حکومت غریب کی ہر ضرورت کے ساتھ ساتھی بن کر کھڑی ہے۔ نومبر تک 80کروڑ سے زیادہ اہل وطن کو ہر مہینے طے مقدار میں مفت اناج دستیاب ہوگا۔

اس درمیان فوڈ اینڈ سپلائی کے وزیر پیوش گوئل نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو دیوالی تک توسیع دینے کے لئے مودی کا بہت بہت شکریہ ادا کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.