ETV Bharat / city

دہلی کے عوام کو آلودگی سے کوئی راحت نہیں

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 3:57 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے لوگوں کو جمعہ کو بھی فضائی آلودگی سے کوئی راحت نہیں ملی۔ دہلی میں آج صبح فضائی معیار انڈیکس (اے کیو آئی) کی سطح تقریباً سبھی علاقوں میں 400 عبور کر گئی جو 'شدید خراب' زمرے کی سمجھی جاتی ہے۔ دہلی آلودگی کنٹرول بورڈ (ڈی پی سی سی) کے مطابق آنند وہار میں فضائی معیار انڈیکس (اے کیو آئی) کی سطح 442، آر کے پورم میں 407، دوارکا میں 421 اور بوانا میں 430 رہی۔

The people of Delhi have no relief from pollution
دہلی کے عوام کو آلودگی سے کوئی راحت نہیں

دہلی کی حکومت نے آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دیوالی پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ آسمان میں دھوئیں کی چادر اور دم گھونٹنے والی ہوا سے سب سے زیادہ سانس لینے والے مریضوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بزرگ اور بچے بھی آلودگی سے پریشان ہیں۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، گڑگاؤں اور فرید آباد کے علاوہ بھی خراب حالت میں ہے اور اے کیو آئی 400 سے زیادہ ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق صفر سے 50 کے درمیان اے کیوآئی کو 'اچھا'، 51 سے 100 کے درمیان 'اطمینان بخش'، 101 سے 200 کے درمیان 'درمیانے'، 201 سے 300 کے درمیان 'خراب'، 301 سے 400 کے درمیان 'بے حد خراب' اور 401 سے 500 کے درمیان 'شدید' مانا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.