انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیبارٹریز کی فہرست میں آٹھ نئے نام شامل کیے گئے ہیں جن میں 1049 سرکاری اور 656 پرائیویٹ لیباریٹریاں شامل ہیں۔
فی الحال آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 869 (سرکاری:471 ، پرائیویٹ: 398) ہے، جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبارٹریٹریوں کی تعداد 714 (سرکاری: 544 ، پرائیویٹ: 170) ہےاور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 122 (سرکاری: 34 ، پرائیویٹ: 88) ہے۔
ان 1705 لیباریٹریوں میں 11 ستمبر کو 10،91،251 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس طرح سے اب تک ملک میں 5،51،89،226 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 97570 نئے مریضوں کے سامنے آنے سے ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 46،59،984 ہوگئی ہے۔ تاہم 11 ستمبر کو ریکارڈ 81،533 متاثرین کے صحتیاب ہونے اور 1201 مریضوں کی موت ہوجانے سے زير علاج مریضوں کی تعداد میں صرف 14،836 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 958316 مریض زیر علاج ہیں۔