مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشانک' نے جمعرات کے روز یہاں ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
وزیر تعلیم نے آج صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور یوم اساتذہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب اور ایوارڈ تقسیم کے سلسلے میں انہیں بھی مدعو کیا۔
وزیر موصوف نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ "آج میں نے عزت مآب صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند جی سے ملاقات کی اور انہیں 5 ستمبر 2020 کو 'یوم اساتذہ' کے موقع پر ہونے والے ورچوئل-ایونٹ اور 'نیشنل ٹیچر ایوارڈ' کے لئے مدعو کیا"۔
واضح رہے کہ یوم اساتذہ کا اہتمام ہر سال سابق صدر جمہوریہ رادھا کرشنن کی سالگرہ کے موقع پر کیا جاتا ہے اور کیندریہ اسکول کے نوودیہ اسکول اور دیگر اسکولوں کے اساتذہ کو قومی ایوارڈ دینے کے لئے حکومت ایک تقریب کا اہتمام کرتی ہے۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیشنل ٹیچر ایوارڈ دیا جائے گا
عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر ہر سال دیا جانے والا قومی ایوارڈ اس بار کووڈ 19 کی وجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دیا جائے گا۔