دیما پور کے کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ، چیف آف آرمی اسٹاف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیئر کور لیفٹیننٹ جنرل جانسن میتھیوز اور ڈویژن کمانڈروں نے شمال مشرق کی سرحد پر فوجی تیاری اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کرایا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے تمام فوجی جوانوں کی چوکسی اور مستعدی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو ہر وقت چوکس رہنا چاہئے اور لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ ہونے والی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنا چاہئے۔ جنرل نارواں آج واپس آجائیں گے۔
یو این آئی