عدالت نے لک آؤٹ سرکلر کے خلاف ان کی عرضی پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ گزشتہ پانچ جولائی کو ہائی کورٹ کے جج وبھو بکھارو نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔
نریش گوئل نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ سیریئس فراڈ انویسٹیگیشن آفس (ایس ایف آئی او) کے کہنے پر ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جارک کیا گیا۔
عرضی میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر یا اے سی آئی آر درج نہیں کیا گیا ہے جس کی بنیاد پر لک آؤٹ سرکلر جاری کیا جائے۔
خیال رہے کہ جیٹ ایئرویز میں بحران پیدا ہونے کے بعد نریش گوئل اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل نے بورڈ آف ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ نریش گوئل نے جیٹ ایئرویز کے چيئرمین کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا تھا۔