مرکزی حکومت کی جانب سے مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔
دارالحکومت دہلی سے پہلی لیبر اسپیشل ٹرین آج روانہ ہوگی۔
یہ لیبر اسپیشل ٹرین نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے کھلیگی ، جو مدھیہ پردیش کے چھترپور تک جائے گی۔ نئی دہلی سے کھلنے کے بعد ، یہ ٹرین پلول ، متھورا ، آگرہ ، گوالیار اور جھانسی کے راستے چھتر پور کے مہاراجہ چھترسال اسٹیشن پر رکے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس ٹرین میں 1200 کے قریب مہاجر مزدور ہوں گے۔
اس طرح کے مہاجر مزدوروں کے لئے جو اپنے آبائی ریاست میں واپس جانا چاہتے ہیں ، دہلی حکومت نے دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.delhishelterboard.in پر ایک آن لائن فارم کا بندوبست کیا ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے دہلی حکومت کو مختلف ریاستوں میں جانے والے قریب 12 ہزار افراد کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے ، مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں میں جانے والے لوگوں کو آج بھیجا جارہا ہے۔
سبھی مزدوروں کو ٹرین میں بھیجنے سے قبل ان سبھی کی اسکریننگ کی جائیگی۔ اس کے لیے دہلی حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اسکریننگ میں علامات نہیں پائے جانے پر ہی انہیں ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت ہوگی۔ اگر کسی کو کورونا کی علامات ملتی ہیں تو ، اسے یہاں قرنطینہ کیا جائے گا۔