ڈی ایم کی غیر متوقع آمد پر سبھی حیران ہوئے تاہم معائنہ کے دوران تمام افسران اور ملازمین دفتر میں موجود پائے گئے۔ معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے دفتر میں موجود کلرکوں سے ہونے والے کام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے معائنہ کے دوران ڈسٹرکٹ اسکول آف انسپکٹر این کے پانڈے اور ان کے ماتحت افسران کو ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ تمام افسران اور ملازمین صبح مقررہ وقت پر اپنے دفتر میں موجود ہوں اور حکومت کی ایما کے مطابق تفویض کردہ فرائض کی ادائیگی کریں تاکہ حکومت کے ذریعہ چلائی جا رہی اسکیموں کے ثمرات عوام تک آسانی کے ساتھ پہنچ سکیں۔
ضلع مجسٹریٹ اچانک اسکول آف انسپیکٹر کے دفترپہنچ گئے
نوئیڈا کے سرکاری دفاتر میں افسران و دیگر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے اور محکمہ جاتی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کے مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی اچانک ڈسٹرکٹ اسکول آف انسپکٹر کے دفتر پہنچ گئے۔