ETV Bharat / city

دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دی - کساد بازاری

دہلی ہائی کورٹ نے غریب کرایہ داروں کے معاملے میں دارالحکومت دہلی کی کیجریوال حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دی۔

دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے کیجریوال حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 9:22 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال حکومت کو کورونا وبا کے سبب لاک ڈاؤن کی مار سے پریشان دہلی کے کرایہ داروں کا مکان کرایہ دینے کی پالیسی تیار کرنے کے لیے جمعہ کے روز مزید دو ہفتے کی مہلت دی۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کورونا کے دوران گزشتہ برس نافذ لاک ڈاؤن کے دوران کرایہ دینے میں نااہل غریبوں کا کرایہ حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ایک عرضی کی شنوائی کے بعد اس اعلان پر عمل کرنے کا حکم جولائی میں دہلی حکومت کو دیا تھا۔

جسٹس ریکھا پلّی کی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے 22 جولائی کے اس فیصلے کو متعین کرکے چھ ہفتے میں نافذ کرنے سے متعلق ایک عرضی کی شنوائی کے دوران دونوں فریق کی دلیل سننے کے بعد حکومت کو یہ راحت دی۔

دہلی حکومت کی جانب سے پیش وکیل گورو جین نے جسٹس ریکھا پلّی سے کہا کہ فیصلے کو چھ ہفتے میں نافذ کرنے کی متعینہ مدت دو ستمبر کو ختم ہو گئی لیکن اس سمت میں دہلی حکومت کی جانب سے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ کی ادائیگی کے سلسلے میں کوئی واضح پالیسی کے بغیر عدالت کے فیصلے پر عمل کیسے کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دہلی میں بارش کی پیشن گوئی

عرضی گزاروں کے وکیل نے 22 جولائی کے جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ کے فیصلے کا حوالہ دیا، جس میں کیجریوال کے پریس کانفرنس کیے گئے اعلان اور وعدے کو قانونی طور پر نافذ کرنے کے لیے مستحق مانتے ہوئے حکومت کو اس پر عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں؛اسپیشل افراد اور کھلاڑیوں کے لئے 'سوئم' کی مثبت پہل

غور طلب ہے کہ کورونا کے سبب ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اس وجہ سے آئی معاشی کساد بازاری کے سبب بڑی تعداد میں عوام کے سامنے روزی-روزگار کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔ ایسے لوگوں کے زخموں پر مرہم لگانے کے لیے کیجریوال نے 29 مارچ 2020 کو ایک پریس کانفرنس منعقد کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو کرایہ دار غریبی کے سبب تھوڑا-بہت کرایہ نہیں دے پائیں گے، ان کی جانب سے دہلی حکومت مکان مالک کو کرایہ دے گی۔

انہوں نے مکان مالکان سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کرایہ داروں سے سختی نہ برتیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس پر عمل نہ کرنے والے مکان مالکوں پر قانونی کارروائی کی بات بھی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.