ETV Bharat / city

دہلی حکومت ایک ہزارپرائیویٹ بسیں کرایہ پرلے گی

دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے ایک ہزار پرائیوٹ بسوں پر کرایہ پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپرائیویٹ بسیں
رپرائیویٹ بسیں
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 10:35 PM IST

دہلی میں فضائی آلودگی کے مدنظردہلی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک ہزار پرائیویٹ بسیں کرایہ پر لینے کا فیصلہ کیا ہے، جو ایک ماہ تک دہلی کی سڑکوں پر چلیں گی۔
واضح رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سروس میں شامل ڈی ٹی سی بسوں کو کبھی دہلی کی لائف لائن کہا جاتا تھا۔ آج ڈی ٹی سی کے بیڑے میں بسوں کی کل تعداد 3ہزار 760 ہے۔ آخری بار ڈی ٹی سی بسیں 2010 دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران دہلی پہنچی تھیں۔

دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی اپنے سات سالہ دور میں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں ایک بھی نئی بس شامل نہیں کرپائی ہے۔ دہلی میں گزشتہ برسوں میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں نئی بسیں آئیں، لیکن وہ سبھی کلسٹر کے بیڑے میں شامل ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:دہلی میں آلودگی خطرناک سطح پر برقرار

حکومت کی پہلی میعاد میں عام آدمی پارٹی کو ٹرانسپورٹ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے وعدے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ساتھ ہی حکومت کو ڈی ٹی سی کو پیچھے دھکیلنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا تھا۔ تاہم اب اس بیڑے میں نئی بسیں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.