ETV Bharat / city

دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تیاری میں

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے آلودگی کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ایسے اقدامات کرنے کو کہا تھا کہ اگلے دو تین دنوں میں آلودگی کم ہوجائے۔

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 1:55 PM IST

Updated : Nov 15, 2021, 2:18 PM IST

دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تیاری میں
دہلی حکومت آلودگی کو کم کرنے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تیاری میں

دہلی حکومت نے پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ آلودگی کو کم کرنے کے لیے قومی دارالحکومت میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

دہلی حکومت کے 26 صفحات پر مشتمل حلف نامے میں آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کے 13 نومبر کے حکم کے بعد دہلی حکومت نے اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی ہیں جن میں ایک ہفتے کے لیے تمام اسکولوں کی بندش بھی شامل ہیں۔

حکومت نے ہوا کو صاف کرنے کے لیے کناٹ پلیس کے علاقے میں جدید پلانٹ کی تنصیب اور لوگوں کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے بیدار کرنے کے لیے بھی معلومات دی ہیں۔

ہفتہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے آلودگی کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ایسے اقدامات کرنے کو کہا تھا کہ اگلے دو تین دنوں میں آلودگی کم ہوجائے۔

مزید پڑھیں:

دہلی حکومت نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر اٹھائے گئے فوری اقدامات سے آلودگی میں کمی آئی ہے اور یہ توقع ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں اس میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں 74 فیصد آلودگی صنعتی یونٹوں، گاڑیوں اور دھول کی وجہ سے ہے۔

عدالت نے یہ حکم طالب علم آدتیہ دوبے نامی طالب علم کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 15, 2021, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.