ETV Bharat / city

معمولی بات پر جھگڑا بنا موت کا سبب - روہنی سیکٹر 3 میں دوگروہوں کے درمیان جھرپ

دہلی کے روہنی میں آئس کریم کو لے کر جھگڑے میں ایک کاروباری امیت کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیے جانے کی اطلاع ہے۔ جنوبی دہلی میں واقع روہنی تھانے کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

معمولی بات پر جھگڑا بنا موت کا سبب
معمولی بات پر جھگڑا بنا موت کا سبب
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 9:54 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع روہنی سیکٹر 3 کے شاہراہ پر آئس کریم کھانے آئے دو گروہوں کے درمیان ہوئی نوک جھونک میں ایک کاروباری کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ پولیس ان تمام ملزمیں کو حراست میں لے کرمعاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

معمولی بات پر جھگڑا بنا موت کا سبب

ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ' گزشتہ رات امیت اور اس کے بہنوئی آ ئس کریم لینے گئے تھے جہاں پہلے سے موجود کچھ نوجوانوں سے ان کی کہا سنی ہوگئی جس کے بعد ہلاک شخص کے بہنوئی اسے لے کر گھر آرہے تھے تبھی راستہ میں ایشانت نامی شخص سے ان کی ملاقات ہوئی جو پہلے سے ان ملزمیں کو جا نتا تھا ان دونوں نے سارے واقعات ان سے شیئر کئے جس کے بعد ایشانت نے انہیں وہاں دوبارہ چلنے کو کہا جہاں کچھ دیر قبل جھڑپ ہوئی تھی۔

وہاں پہنچنے کے بعد دونوں گروہوں میں دوبارہ جھڑپ شروع ہوگئی۔ ایشانت کی گاڑی میں رکھے ڈنڈے سے ان نوجوانوں نے امیت کو اس قدر پیٹا کہ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق چاروں ملزمین پڑھے لکھے ہیں۔ ان میں دو سگے بھائی بھی ہیں۔ ایک ایم بی بی ایس کا کورس مکمل کر چکا ہے بقیہ دیگر تین پرائیوٹ ملازم ہیں، ملزمین میں سے ایک کَرن نامی شخص کی حال ہی میں شادی بھی ہوئی تھی جو اپنے دوستوں کے ساتھ آ ئس کریم کھانے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا وائرس سے پہلی موت

پولیس نے مزید بتا یا کہ انہیں رات ایک بجے اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اے سی پی روہنی کے قیادت میں ایس ایچ او راہنی سمیت ایس آئی وریندر سنگھ ایس آئی نیرج، اے ایس آئی ستیہ پال، ہیڈ کانٹیبل پردیپ بڈیسرا ،کرشنا اور کانسٹیبل بلجیت وغیرہ نے محض پانچ گھنٹہ کے اندر سبھی ملزمین کو حراست میں لے لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.