ETV Bharat / city

کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے ’آیوشمان بھارت‘ اسکیم اہم ہوسکتی ہے:ڈبلیو ایچ او - آیوشمان بھارت اسکیم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آیوشمان بھارت اسکیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر عمل درآمد میں تیزی لانے سے بھارت کووڈ 19 سے بہتر طریقے سے نمٹ سکتا ہے۔

WHO
ڈبلیو ایچ او
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 11:22 PM IST

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے کوڈ ۔19 پر یومیہ پریس کانفرنس میں کہا بلا شبہ کوڈ انتہائی خطرناک ہے اور بہت سے ممالک کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے ، لیکن ہمیں اس میں مواقع بھی تلاش کرنا ہوں گے۔ ہندوستان کیلئے، آیوشمان بھارت پیش رفت کرنے کا موقع ثابت ہوسکتا ہے خاص طور پر بنیادی صحت کی سہولیات پر فوکس کرتے ہوئے ۔

مودی سرکار کی ہیلتھ اسکیم آیوشمان بھارت کے تحت حکومت نے 10 کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 5 لاکھ روپے کی مفت صحت خدمات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ، زمینی سطح پرصحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ بنیادی صحت کی سہولیات اورعوام کے شراکت کے ذریعہ ہم وبائی بیماری کامنہ پھیر سکتے ہیں۔ہندوستان نے نے جواسکیم شروع کیا ہے اس کا بھرپوراستعمال کرنے اور اس کے عملدرآمد کو تیزی دینے سے اسے فائدہ ہوسکتا ہے ۔ حکومت آیوشمان بھارت کو تیزی سے نافذ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت آیوشمان بھارت کی ستائش کرتا رہا ہے اور اس اسکیم کوکسوٹی پر کسنے اور تیز کرنے کا ایک اچھا موقع ہوسکتا ہے۔ اس وبا سے لڑنے میں اس کا بھر پور استعمال کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.