ہو چی منہ سٹی: ویت نام کے جنوبی ڈونگ نائی ریاست میں جمعرات کو ایک زیر تعمیر فیکٹری کی دیوار گرنے سے کم از کم 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور دیگر 15 زخمی ہو گئے۔
ویت نام نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں یہ اطلاع سامنے آئی ہے۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام تین بجے کے قریب ہوا جب ڈونگ نائی صوبے میں جنوبی کوریائی کمپنی کی زیر تعمیر ایک فیکٹری کے سامنے کی حصے میں مزدور کام کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق فیکٹری کی دیوار منہدم ہونے سے مزدور نیچے دب گئے۔ آٹھ مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اور دو مزدوروں نے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا جبکہ دیگر 15 مزدور زخمی ہیں۔ انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر ریسکیو اور تلاش مہم جاری ہے۔