ETV Bharat / city

طاہر حسین نے الزامات کی تردید کی

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 5:23 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:46 PM IST

دہلی میں ہوئے تشدد کے بعد ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ پیٹرول بم اور پتھر جس مکان کی چھت پر نظر آ رہا ہے۔ اس کے مالک عام آدمی پارٹی کے رکن اور کونسلر طاہر حسین ہیں۔

Tahir Hussain declared himself innocent
طاہر حسین نے خود کو بےقصور بتایا

طاہر حسین نے کہا کہ 'احتجاج آج سے نہیں جاری ہے بلکہ کئی روز سے جاری ہے جبکہ یہ تشدد کے واقعات کپل مشرا کے بیانات کے بعد رونما ہوئے ہیں۔'

طاہر حسین نے خود کو بےقصور بتایا

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وزیر اعلی کیجریوال سے کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے لیکن رکن پارلیمان سنجے سنگھ سے فون کر کے کئی بار کہا کہ یہاں کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ جلد سے جلد فورس بھیج دیجیے۔ تب جا کر انہوں نے وہاں سے فورس بھجوائی اور معاملہ 7 ۔ 8 بجے تک قابو میں آیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'دہلی پولیس کے اعلی اہلکار اے کے سنہا اور مقامی لوگوں کی نگرانی میں، میں نے اپنے پورے گھر اور چھت کی تلاشی کروائی۔ گھر میں کسی طرح کی کوئی بھی چیز برآمد نہیں ہوئی۔'

انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد بتایا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.